۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ سید ساجد علی نقوی

حوزہ/قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے اپنے عراق  دورے کے دوران نجف اشرف میں آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی سے ملاقات اور گفتگو کی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے اپنے عراق  دورے کے دوران نجف اشرف میں آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی سے ملاقات اور گفتگو کی ۔

اس ملاقات میں آیت اللہ العظمی  سیستانی نے پاکستان میں تشیع کے اتحاد و وحدت اور نوجوانوں اور بچوں کی تربیت اور عوام الناس کی رہنمائی پر زور دیا  ۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان سید ساجد علی نقوی نے اتحاد و وحدت اور تربیت کے حوالے سے کئے گئے اقدامات سے آگاہی دی اور اس ملاقات میں علامہ ساجد علی نقوی کے علاوہ حجت الاسلام شبیر میثمی اور سید عباس ساجد نقوی موجود تھے۔

آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے مکتب تک جانے کے لئے پاکستان طلباء مقیم نجف اشرف نے شارع رسول سے باب قبلہ تک قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی استقبال کیا اور مکتب مرجع عالیقدر تک ہمراہ رہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .